ٹیکسلا: (کرائم رپورٹر ملک نثار اقبال)ٹیکسلا تھانے کے باہر ایک بیوہ خاتون نے دو دن سے احتجاج کر کے پولیس انتظامیہ پر شدید غفلت برتنے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ چند اوباش نامحرم مردوں نے اس کے ساتھ دست درازی کی تھی، مگر پولیس اب تک مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
خاتون نے پولیس کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ انصاف نہ ملنے پر خودکشی کر لیتی ہے تو اس کی ذمہ دار براہ راست پولیس انتظامیہ ہوگی۔ وہ مجرموں کو جلد از جلد سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتی ہے تاکہ اسے تحفظ اور انصاف مل سکے۔ اس احتجاج نے مقامی لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پولیس فوراً حرکت میں آئے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کرے۔
