رپورٹ ملک حسان قذافی

(جہلم: 09 دسمبر 2025) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے "سرسبز اور خوبصورت جہلم” وژن کے تحت شہر کی خوبصورتی اور آرائش کے لیے لگائے گئے پودوں کی بہتر دیکھ بھال کا عمل جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ان پودوں کی بہترین نشوونما اور ترو تازگی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پانی دیا جا رہا ہے۔


یہ عمل شہر کی سرسبزی کو برقرار رکھنے اور ڈپٹی کمشنر کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری ہے۔ انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پودوں کی دیکھ بھال کے معیار اور معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔


