
ڈائریکٹوریٹ جنرل نے 12 افسران کی بطور SDEOs تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شاہد ممتاز جہلم کے انچارج مقرر
لاہور/جہلم (نیوز ڈیسک)
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) لاہور نے صوبے بھر میں انتظامی امور کی بہتری اور انفورسمنٹ اسٹیشنز کو فعال بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ آرڈر کے مطابق، گریڈ 17 کے 12 افسران کو فوری طور پر ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر مختلف اضلاع میں بطور سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسران (SDEOs) تعینات کیا گیا ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق، ضلع جہلم کے لیے شاہد ممتاز ولد ممتاز احمد اعوان کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر تعیناتیوں میں لاہور (راوی) کے لیے محمد شفیق، سیالکوٹ کے لیے آفاق مورس، اور فیصل آباد سٹی کے لیے محمد نعمان مجید کے نام شامل ہیں۔ اسی طرح راولپنڈی سٹی میں عمار انور اور راولپنڈی صدر میں حسن اختر کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، جھنگ سٹی میں آصف محمود، راجن پور میں محمد حنیف، حافظ آباد میں فیصل ندیم، منڈی بہاؤالدین میں محمد شفیق، خانیوال میں قنبر عباس اور سرگودھا میں ظفر عباس خان کو SDEO تعینات کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام تقرریاں عوامی مفاد میں کی گئی ہیں تاکہ ریگولیٹری قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ تمام نامزد افسران کو فوری طور پر اپنے متعلقہ اسٹیشنز پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
