
ٹیکسیلا ( بیورو چیف طاہر محمود سر عام نیوز)آج وینزویلا میں جو کچھ پیش آیا، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی طاقتیں کمزور ممالک کو دبانے کے لیے کس حد تک جا سکتی ہیں۔ ایسی ہی سازشیں ماضی میں انڈیا اور اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے خلاف بھی کی گئیں، مگر الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک بہادر، مضبوط اور پیشہ ور فوج سے نوازا، جس کی بدولت ہم آج بھی سینہ تان کر کھڑے ہیں 🇵🇰
اس قومی سلامتی اور دفاع کے پیچھے صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی تینوں کا بے مثال کردار ہے، جنہوں نے ہر محاذ پر وطن کا دفاع مضبوط بنایا۔
اس کے ساتھ ساتھ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی عظیم ٹیم کا احسان بھی کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ہماری بقا کو یقینی بنایا۔ اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا تو آج حالات یکسر مختلف ہو سکتے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج ایک آزاد، خودمختار اور باوقار ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر موجود ہے۔
