
ٹیکسلا بیورو چیف: طاہر محمود سر عام نیوز
ٹیکسلا:
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فنانس، ایم پی اے محسن ایوب خان نے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ماریہ جاوید کے ہمراہ معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر محسن ایوب خان نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا باوقار اور اہم حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ کے ذریعے معذور افراد کو مالی معاونت کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ باوقار اور خودمختار زندگی گزار سکیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ماریہ جاوید نے کہا کہ حکومتِ پنجاب خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے اور ہمت کارڈ پروگرام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
تقریب میں مستحق معذور افراد، مقامی معززین اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
