
اکتوبر 2023 کا ایکشن کمیٹی کے حوالے سے لیٹر اصلی ہے یا جعلی؟ یوکے پی این پی کے ذریعے بھارت سے فنڈنگ کے خدشات کتنے اہم ہیں ؟*-
(علی چوھدری اسلام آباد)
مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لیٹر اصل ہے مگر ایکشن کمیٹی کہہ رہی ہے لیٹر جعلی ہے ، اگر لیٹر جعلی ہےتو ایکشن کمیٹی اس وقت خاموش کیوں تھی جب یو کے پی این پی کے بیرون ملک لوگوں نے ان موضوعات پر بات شروع کی، بات خاموشی تک ہی محدود نہ رہی بلکہ پی این پی والوں کو خوب سراہا گیا،جنیوا میں جب انسانی حقوق کونسل کے سیشن میں یو کے پی این پی نے تحریک کی حمایت میں بات کی تو کمیٹی اراکین نے اسے آنرشپ دیتے ہوئے سراہا اور ان ویڈیوز کو شئیر کیا۔ اس کے علاوہ یو کے پی این پی کے لیڈرز باغ اور مظفرآباد آ کر کور کمیٹی ممبرز کے ساتھ فوٹوز بنواتے رہے یہاں تک کہ راولاکوٹ آ کر عمر نذیر کشمیری کے ساتھ بھی یو کے پی این پی لیڈران نے فوٹو بنوائے۔ ایکشن کمیٹی خود کو قوم پرست جماعتوں سے الگ کرتی رہی لیکن جن سے کرنا چاہیئے تھا وہاں خود کو نہ بچا سکی۔
اسی طرح سردار صغیر خان نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ آپ یوکے پی این پی کو ڈس اون کریں ، خود کو اس سے الگ کریں ، تاکہ عوامی تحریک پر کوئی دھبہ نہ لگ سکے۔
لیکن جب فنڈز مل رہے ہوں ، جب وائرل ہونے کا جنون ہو ، جب واہ واہ کی صدائیں ہوں تو عوامی تحریک کے روپ میں بھارتی ایجنڈے کے پیروی کے حقائق سے نظریں بھی نہیں چرائی جاسکتیں
