اسلام آباد پولیس کے افسران بیجنگ میں اے آئی پولیسنگ ٹریننگ میں شریک ہوں گے
*اسلام آباد پولیس کے افسران بیجنگ میں اے آئی پولیسنگ ٹریننگ میں شریک ہوں گے*-

(علی چوھدری اسلام آباد)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سات افسران اور اہلکار چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک ہفتے کے خصوصی AI Policing Training Program میں شرکت کریں گے۔
یہ تربیتی پروگرام چین-پاکستان سیکیورٹی کوآپریشن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔
فہرست کے مطابق SSP آپریشنز محمد شعیب خان، SP سٹی سلیمان ظفر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عباس مہدی، سافٹ ویئر انجینئر اسمت اللہ، DPA جنید رفیق، سب انسپکٹر محمد مشتاق اور کانسٹیبل نیک داد اس کورس میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور اسمارٹ سیف سٹی سسٹمز کے استعمال میں مہارت دلانا ہے تاکہ شہریوں کو مزید بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔
