نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے نت نئی نشہ آور گولیاں مارکیٹ میں سر عام دستیاب، ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مجرمانہ خاموشی-
(رپورٹ علی چوہدری اسلام آباد)
اسلام آباد: آج کل کے نوجوانوں میں نشے کی ایک قسم کا خطرناک رجحان تیزی سےرواج پا رہا ھے۔جس میں لڑکے مختلف موقعوں پر اکٹھے ہو کر گبیکا (پری گیبالین) کو سٹنگ کی بوتل میں ڈال کر پیتے ہیں۔یہ گولیاں وقتی سکون اور خوشی دیتی ھیں لیکن اصل میں یہ جسم اور دماغ کو تباہ کر دینے والا وہ زہر ھے جس کی لت لگ جاتی ھے اور پھر پئیے بغیر گزارہ نہیں ھے۔

یہ فارمولا دل،دماغ، اعصابی نظام،گردے اور جگر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ھے، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیتا ھے جس سے موڈ سونگ اور خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہوتا ھے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس طرح کی بوتل کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا جائے، ہمیں عام حالات میں بھی رنگ دار بوتل کے پینے کے رحجان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔
چند عاقبت نا اندیش میڈیکل اسٹور والے صاحبان بھی اس قبیح دھندے میں شامل ھیں اور بجائے نوجوان نسل کو ان ادویات کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کرنے کے دھڑا دھڑ ان صحت دشمن کو ادویہ کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں – جبکہ محکمہ ھیلتھ کے افسران اور خصوصاً ڈرگ انسپکٹرز بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رھے – حالانکہ گبیکا میڈیسن کی بغیر کسی اسپیشلسٹ کی ھدایت کے فروخت منع ھے – لیکن ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل ھونے کے باوجود بھی چند ضمیر فروش حضرات اس کی سیل جاری رکھے ہوئے ہیں اور نوجوان نسل کی جانوں سے کھلواڑ جاری ہے –
اللہ میرے ملک کے سب بچوں کو اس طرح کی خرافات سے محفوظ رکھے۔۔۔آمین
