
دینہ (نمائندہ خصوصی عبدالروف سے): حکومتِ پنجاب، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (PSDA) اور NAVTTC کے اشتراک سے قائم گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، مہتہ چونگی دینہ، جہلم نے ایک انقلابی تعلیمی و تربیتی پروگرام کے تحت نئے سیشن جنوری 2026 کے لیے مفت داخلوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام نادار اور بے روزگار نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور باوقار روزگار کی ضمانت دینے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ مختلف ٹریڈز جن میں ڈریس میکنگ، الیکٹریشن، کمپیوٹر سافٹ ویئر اور پلمبنگ شامل ہیں، میں مرد و خواتین امیدواروں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ اس سہ ماہی (ششماہی + دو ماہ جاب ٹریننگ) کورسز کے دوران طلبا و طالبات کو نہ صرف ماہانہ وظیفہ، مفت کتب فراہم کی جائیں گی بلکہ منتخب کورسز میں مفت یونیفارم یا سلائی مشین بھی دی جائے گی۔ داخلے کے لیے درخواست فارم ‘ب’ کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ تعلیمی تجزیہ کاروں کے مطابق، حکومت کا یہ پروگرام ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ثابت ہو گا، کیونکہ یہ ٹیکنیکل ہنر کو فروغ دے کر مقامی صنعتوں اور بین الاقوامی منڈیوں کی ضروریات پوری کرے گا۔ خواہشمند امیدوار جلد از جلد انسٹی ٹیوٹ سے رابطہ کر کے اپنا اندراج یقینی بنائیں
