
تحریر وترتیب محمد زاہد مجید انور
تعلیم ہر معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ترقی یافتہ قوموں کی کامیابی کا راز تعلیم اور اس کے لیے فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک کے کئی دیہی علاقے آج بھی ایسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جو تعلیم کے تسلسل اور معیار کی ضمانت ہوتی ہیں۔ انہی سہولتوں میں سے ایک ہے محفوظ اور باعزت سفری سہولت، جو خصوصاً طالبات کے لیے ازحد ضروری ہے۔حلقہ چٹیانہ (ٹوبہ ٹیک سنگھ) کے عوام نے حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے ایک نہایت اہم اور قابلِ توجہ مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بس سروس اسکیم کے تحت ایک بس صبح کے وقت 410 ج ب ریلوے پھاٹک سے روانہ ہو کر 409 ج ب، 314 گ ب، 315 گ ب، 306 گ ب، 405 ج ب، 303 گ ب، 302 گ ب، 301 گ ب، 299 گ ب سے گزرتی ہوئی زرعی یونیورسٹی کیمپس / دفتر لوکل گورنمنٹ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ تک پہنچے، اور چھٹی کے وقت واپسی پر انہی اسٹاپس پر طلبہ و طالبات کو اتارا جائے۔یہ مطالبہ کسی ذاتی مفاد یا سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ ہزاروں دیہی طلبہ و طالبات کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ چٹیانہ اور اس سے ملحقہ دیہات کے اکثر طلبہ روزانہ کئی کلومیٹر سفر کر کے شہر پہنچتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کی کمی، مہنگے کرایے اور غیر محفوظ سفری ذرائع نے والدین کو سخت پریشان کر رکھا ہے۔ خصوصاً طالبات کے لیے یہ صورتحال مزید تکلیف دہ ہے۔ والدین کو ہر روز اپنی بیٹیوں کی آمدورفت کی فکر لاحق رہتی ہے، اور بعض اوقات یہی وجہ بن جاتی ہے کہ بچیاں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتی ہیں۔عوامی نمائندے اور سماجی شخصیات — چوہدری محمد زبیر لیڈر صدر عوامی ورکرز پارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ، چوہدری راشد فاروق نمبر دار، چوہدری محمد سعید نمبر دار، چوہدری غلام عباس نمبر دار، رانا ظہور چیئرمین یونین کونسل، میاں محمد مسلم چیئرمین 303 گ ب، چوہدری محمد افضل چیئرمین 301 گ ب، میاں آصف بولا 301 گ ب اور میاں ارشد جمیل سابق چیئرمین یونین کونسل — سب نے مل کر وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس علاقے کے لیے بھی بس سروس فراہم کی جائے تاکہ بچوں کو محفوظ، آرام دہ اور سستی سفری سہولت میسر ہو۔یہ مطالبہ دراصل تعلیم کے فروغ اور دیہی ترقی کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔ اگر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اس اسکیم کو چٹیانہ جیسے تعلیمی لحاظ سے فعال مگر سہولیات سے محروم علاقوں تک بڑھایا جائے تو اس کے نہ صرف سماجی بلکہ معاشی اثرات بھی نمایاں ہوں گے۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی آنے والے کل کے بہتر پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں، اور یہ بنیاد اسی وقت مضبوط ہو سکتی ہے جب ان کے راستے کی مشکلات ختم کی جائیں۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پنجاب اس عوامی مطالبے پر فوری توجہ دے اور چٹیانہ کے دیہی علاقوں میں وزیراعلیٰ بس سروس اسکیم کا دائرہ کار بڑھائے۔ کیونکہ تعلیم تک آسان رسائی صرف سہولت نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی ضمانت ہے۔“تعلیم کا سفر تبھی کامیاب ہوتا ہے جب منزل تک پہنچنے کا راستہ ہموار ہو۔”

- عوامی ریلیف مشن: اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کا رمضان نگہبان کارڈ کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا معائنہجہلم (15 فروری 2026) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق مستحق خاندانوں کو ان کی
- جہلم: شہدائے ترلائی کی یاد میں شیعہ علماء کونسل کا عظیم الشان اجتماع، کلاں مسجد اور امام بارگاہ کے تحفظ کا مطالبہروزنامہ سرعام نیوز چیف ایڈیٹر ملک محمد حسان قذافی اور گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی
- VERIFICATION FOR TAMEER JHELUMAbout the Author Admin Administrator View All Posts
- نکاسی آب کی بہتری: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر شہر بھر میں نالوں کی صفائی کا آپریشن جاری ہےجہلم (12 فروری 2026) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب
- صفائی ستھرائی کے انتظامات: اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ کا جی ٹی روڈ کا معائنہجہلم (ملک حسان قذافی سے ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر
- پوٹھوہار زرعی اصلاحات: کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازیجہلم (10 فروری 2026) محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام پوٹھوہار ایگریکلچر ریفارمز پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیولرز
- اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردیطاہر محمود، بیورو چیف سرعام نیوز اسلام آباد کے ترلائی علاقے میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن: مثالی نظم و نسق اور عوامی خدمت کی علامتتحریر و تر تیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں عوامی خدمت، شفافیت اور گڈ
- ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر چوہدری محمد بلال: ضلع جہلم کی سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے ضامنتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں حساس تنصیبات، عوامی مقامات اور اہم
- طاہر محمود پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل پریزیڈنٹ راولپنڈی مقررروزنامہ سر عام نیوز ہمارا مادرِ علمی ہے، تمام کامیابیوں کا سہرا اسی ادارے کے نام: طاہر محمود
- محمد فصیح عمر (ٹائیگر) کی بے مثال خدمات: پنجاب پولیس کا فخر اور عوامی مسیحاپنجاب پولیس کے فرض شناس افسر محمد فصیح عمر (ٹائیگر)، پیرا فورس سارجنٹ نمبر 1918، کی پیشہ ورانہ
- انسانیت کی خدمت اور عزمِ نو: نازیہ صاحبہ کی فلاحی خدمات کا ایک سفرتحریرو ترتیب : ملک حسان قذافی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے کلیدی
- عزم و استقلال کا مینار: حاجی تاج محمد خان اور پاکستان سول سولجر موومنٹتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی ارضِ پاک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک و
- دینہ کے قریب ٹریفک حادثہ، نمائندہ خصوصی روزنامہ ’سرِ عام نیوز‘ عبدالروف بال بال بچ گئےدینہ (نمائندہ خصوصی)روزنامہ سرِ عام نیوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ تحصیل دینہ کے نمائندہ خصوصی عبدالروف ایک خوفناک ٹریفک
- بزرگوں کی خدمت عظیم مقصد: اے سی جہلم عبد السمیع شیخ کا اولڈ ایج ہوم میں سالانہ میڈیکل ایڈ تقریب سے خطابجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم
- جہلم: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افغان باشندے گرفتارجہلم (زینب طاہر ،لیڈی کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37406-0999060-9 Registration Number: 4807 Name: Naveed Anjum Father Name: Muhammad Rafique Designation: Nama Nigaar City: Taxila
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37301-9899191-9 Registration Number: 4807 Name: Husnain Ahmed Father Name: Zubair Hussain Designation: Special Crosspondent City: Jhelum
- جہلم: پیٹرول پمپس پر پیمانوں کی درستگی اور قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے AC جہلم کا ہنگامی اجلاسجہلم (رپورٹ: ملک حسان قذافی): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر AC جہلم عبد
- رمضان المبارک میں دروسِ عرفانُ القرآن: علمی وقار اور فکری رہنمائی کا مؤثر سلسلہٹیکسلا (بیورو چیف طاہر محمود، سرِعام نیوز)رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں بعد از نمازِ فجر منعقد ہونے
- جہلم: تھانہ سول لائنز کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش، مسلح افراد اہلخانہ سے ہاتھا پائی کے بعد فرارجہلم (زینب طاہر سے): تھانہ سول لائنز کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل
- ستھرا پنجاب مہم: جہلم میں صفائی کے بڑے آپریشنز، محلہ گلشن فیروز کو گندگی سے پاک کر دیا گیاجہلم (نمائندہ خصوصی عبد الروف): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت جہلم





















