
تحریر: ڈاکٹر سہیل امتیاز خان
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلعی انتظامیہ عوامی ریلیف کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق متحرک اور فعال نظر آ رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی قیادت میں ضلع بھر میں گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کی یہ واضح ہدایت کہ "عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں” دراصل اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ عوام کو ریلیف دینا محض نعرہ نہیں بلکہ عملی اقدام ہے۔حال ہی میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں ضلع بھر میں قیمتوں کی نگرانی اور کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ زاہد شریف نے اجلاس کو بتایا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 65 ہزار سے زائد انسپیکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 3 لاکھ 65 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔یہ اعداد و شمار نہ صرف انتظامیہ کی مستعدی کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ اس امر کی نشاندہی بھی کرتے ہیں کہ ناجائز منافع خوری جیسے عناصر عوامی مفاد کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہیں۔ آٹے، چینی، ٹماٹر اور روٹی جیسی بنیادی اشیاء پر کی جانے والی انسپیکشنز اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے رپورٹ کے مطابق:آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے 2975 انسپیکشنز،چینی کے لیے 2364 انسپیکشنز،ٹماٹر کی قیمتوں پر 2360انسپیکشنز،اور روٹی کے نرخوں پر 2078 انسپیکشنز کی گئیں۔یہ وہ شعبے ہیں جن سے براہِ راست عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے، اس لیے ان پر خصوصی توجہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے اجلاس کے دوران دکانداروں کو واضح پیغام دیا کہ سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازم ہے، بصورتِ دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا مؤقف بجا طور پر اس احساس کا مظہر ہے کہ شفاف کاروباری رویے کے بغیر عوامی اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔یہ امر خوش آئند ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انتظامیہ عوام کے ریلیف کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف پالیسی سطح پر بلکہ عملی طور پر بھی سرگرم ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ریلیف ویژن کے تحت روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی مانیٹرنگ اور مؤثر چیک اینڈ بیلنس کا نظام عوامی خدمت کے جذبے کا عکاس ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔ اگر کہیں گرانفروشی یا نرخ نامہ کی خلاف ورزی نظر آئے تو متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی ممکن ہو آخر میں کہا جا سکتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ اگر نیت نیک ہو اور عوامی مفاد پیشِ نظر رکھا جائے تو ریلیف عوام کی دہلیز تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتظامیہ اس وقت ریلیف، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کی ایک روشن مثال بن کر سامنے آ رہی ہے۔عوامی فلاح کے اس سفر کو جاری رہنا چاہیےکیونکہ یہی اصل خدمت ہے۔

- عوامی ریلیف مشن: اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کا رمضان نگہبان کارڈ کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا معائنہجہلم (15 فروری 2026) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق مستحق خاندانوں کو ان کی
- جہلم: شہدائے ترلائی کی یاد میں شیعہ علماء کونسل کا عظیم الشان اجتماع، کلاں مسجد اور امام بارگاہ کے تحفظ کا مطالبہروزنامہ سرعام نیوز چیف ایڈیٹر ملک محمد حسان قذافی اور گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی
- VERIFICATION FOR TAMEER JHELUMAbout the Author Admin Administrator View All Posts
- نکاسی آب کی بہتری: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر شہر بھر میں نالوں کی صفائی کا آپریشن جاری ہےجہلم (12 فروری 2026) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب
- صفائی ستھرائی کے انتظامات: اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ کا جی ٹی روڈ کا معائنہجہلم (ملک حسان قذافی سے ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر
- پوٹھوہار زرعی اصلاحات: کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازیجہلم (10 فروری 2026) محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام پوٹھوہار ایگریکلچر ریفارمز پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیولرز
- اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردیطاہر محمود، بیورو چیف سرعام نیوز اسلام آباد کے ترلائی علاقے میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن: مثالی نظم و نسق اور عوامی خدمت کی علامتتحریر و تر تیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں عوامی خدمت، شفافیت اور گڈ
- ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر چوہدری محمد بلال: ضلع جہلم کی سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے ضامنتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں حساس تنصیبات، عوامی مقامات اور اہم
- طاہر محمود پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل پریزیڈنٹ راولپنڈی مقررروزنامہ سر عام نیوز ہمارا مادرِ علمی ہے، تمام کامیابیوں کا سہرا اسی ادارے کے نام: طاہر محمود
- محمد فصیح عمر (ٹائیگر) کی بے مثال خدمات: پنجاب پولیس کا فخر اور عوامی مسیحاپنجاب پولیس کے فرض شناس افسر محمد فصیح عمر (ٹائیگر)، پیرا فورس سارجنٹ نمبر 1918، کی پیشہ ورانہ
- انسانیت کی خدمت اور عزمِ نو: نازیہ صاحبہ کی فلاحی خدمات کا ایک سفرتحریرو ترتیب : ملک حسان قذافی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے کلیدی
- عزم و استقلال کا مینار: حاجی تاج محمد خان اور پاکستان سول سولجر موومنٹتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی ارضِ پاک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک و
- دینہ کے قریب ٹریفک حادثہ، نمائندہ خصوصی روزنامہ ’سرِ عام نیوز‘ عبدالروف بال بال بچ گئےدینہ (نمائندہ خصوصی)روزنامہ سرِ عام نیوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ تحصیل دینہ کے نمائندہ خصوصی عبدالروف ایک خوفناک ٹریفک
- بزرگوں کی خدمت عظیم مقصد: اے سی جہلم عبد السمیع شیخ کا اولڈ ایج ہوم میں سالانہ میڈیکل ایڈ تقریب سے خطابجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم
- جہلم: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افغان باشندے گرفتارجہلم (زینب طاہر ،لیڈی کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37406-0999060-9 Registration Number: 4807 Name: Naveed Anjum Father Name: Muhammad Rafique Designation: Nama Nigaar City: Taxila
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37301-9899191-9 Registration Number: 4807 Name: Husnain Ahmed Father Name: Zubair Hussain Designation: Special Crosspondent City: Jhelum
- جہلم: پیٹرول پمپس پر پیمانوں کی درستگی اور قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے AC جہلم کا ہنگامی اجلاسجہلم (رپورٹ: ملک حسان قذافی): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر AC جہلم عبد
- رمضان المبارک میں دروسِ عرفانُ القرآن: علمی وقار اور فکری رہنمائی کا مؤثر سلسلہٹیکسلا (بیورو چیف طاہر محمود، سرِعام نیوز)رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں بعد از نمازِ فجر منعقد ہونے
- جہلم: تھانہ سول لائنز کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش، مسلح افراد اہلخانہ سے ہاتھا پائی کے بعد فرارجہلم (زینب طاہر سے): تھانہ سول لائنز کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل
- ستھرا پنجاب مہم: جہلم میں صفائی کے بڑے آپریشنز، محلہ گلشن فیروز کو گندگی سے پاک کر دیا گیاجہلم (نمائندہ خصوصی عبد الروف): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت جہلم
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کے ہمراہ "ڈسٹرکٹ انسپکشن ٹیم” کے ممبران سے ملاقات کیجہلم (29 جنوری 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37301-7244049-0 Registration Number: 4776 Name: Zainab Tahir Father Name: Tahir Waseem Designation: Lady Crime Reporter City:
- کبھی تنہائی میں دل رو پڑتا ہے،
کبھی سجدے میں آنکھ نم ہو جاتی ہے(تحریر و ترتیب طاہر محمود )کبھی تنہائی میں دل رو پڑتا ہے،کبھی سجدے میں آنکھ نم ہو جاتی - الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی مشن, نان فارمل سکولز کے لیے 90 بورڈز ڈپٹی کمشنر جہلم کے حوالے کر دئیےجہلم۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی مشن, نان فارمل سکولز کے لیے 90 بورڈز ڈپٹی کمشنر جہلم کے حوالے
- ٹوبہ ٹیک سنگھ:محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سول ڈیفنس تربیتی ورکشاپ، طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیتٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انورسے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب پر


























