
تحریر وترتیب ✍️ محمد زاہد مجید انور
صاف اور خوبصورت ماحول کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان ہوتا ہے۔ جہاں گلیاں، بازار، سڑکیں اور پارک صاف ہوں، وہاں نہ صرف خوبصورتی بڑھتی ہے بلکہ عوام کی صحت اور زندگی کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب، صحت مند پنجاب” کے تحت صوبے بھر میں صفائی ستھرائی کے انقلابی اقدامات جاری ہیں، جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ نمایاں طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیرِ نگرانی اور ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میڈی لینڈ وسیم اسداللہ کی قیادت میں 70 سال سے نظر انداز شدہ قبرستان روڈ (ڈی پی ایس اسکول کے ساتھ) کی مکمل صفائی ستھرائی کر کے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی گئی ہے۔ یہ علاقہ ماضی میں گندگی، بدبو اور ماحولیاتی آلودگی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، مگر اب وہاں صفائی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔یہ کام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک طرزِ فکر کی تبدیلی ہے — کہ ہم اپنے شہر کو کیسے دیکھنا چاہتے ہیں؟ صاف اور منظم، یا گندگی میں ڈوبا ہوا؟وسیم اسداللہ اور ان کی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، فیلڈ میں مانیٹرنگ اسٹاف اور عملہ صفائی متحرک ہے تاکہ کوئی گوشہ ایسا نہ رہے جہاں صفائی کی کمی محسوس ہو۔ لیکن یہ حقیقت بھی نظرانداز نہیں کی جا سکتی کہ صفائی محض سرکاری اداروں کی ذمہ داری نہیں، بلکہ ہر شہری کا اخلاقی، دینی اور سماجی فرض بھی ہے۔ہمارے دینِ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔ اگر ہر شہری یہ سوچ لے کہ اسے اپنے محلے، گلی اور بازار کو صاف رکھنا ہے تو یقیناً کسی حکومت کو علیحدہ سے صفائی مہم نہیں چلانی پڑے گی۔ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کی شہریوں سے اپیل بالکل بجا ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ مستقل صفائی کے نظام کا قیام عوامی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔صاف ستھرا ماحول نہ صرف بیماریوں کے خاتمے کا سبب بنتا ہے بلکہ سماجی ہم آہنگی، خوش اخلاقی اور بہتر طرزِ زندگی کی بنیاد بھی رکھتا ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ ہم شکایت کے بجائے عمل کی راہ اختیار کریں، کوڑا سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے کوڑا دان میں ڈالیں، صفائی کرنے والے عملے کی عزت کریں، اور اپنے شہر کو واقعی “ستھرا ٹوبہ ٹیک سنگھ” بنانے میں کردار ادا کریں۔آخر میں یہی کہنا چاہوں گا کہ "صاف شہر صرف حکومت کی محنت سے نہیں، شہریوں کے شعور سے بنتے ہیں۔اگر ہم سب نے اپنا حصہ ڈال دیا تو یقیناً ٹوبہ ٹیک سنگھ وہ شہر بن سکتا ہے جس پر ہم فخر کر سکیں ایک صاف، خوبصورت اور صحت مند شہر۔
- عوامی ریلیف مشن: اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کا رمضان نگہبان کارڈ کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا معائنہجہلم (15 فروری 2026) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق مستحق خاندانوں کو ان کی
- جہلم: شہدائے ترلائی کی یاد میں شیعہ علماء کونسل کا عظیم الشان اجتماع، کلاں مسجد اور امام بارگاہ کے تحفظ کا مطالبہروزنامہ سرعام نیوز چیف ایڈیٹر ملک محمد حسان قذافی اور گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی
- VERIFICATION FOR TAMEER JHELUMAbout the Author Admin Administrator View All Posts
- نکاسی آب کی بہتری: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر شہر بھر میں نالوں کی صفائی کا آپریشن جاری ہےجہلم (12 فروری 2026) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب
- صفائی ستھرائی کے انتظامات: اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ کا جی ٹی روڈ کا معائنہجہلم (ملک حسان قذافی سے ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر
- پوٹھوہار زرعی اصلاحات: کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازیجہلم (10 فروری 2026) محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام پوٹھوہار ایگریکلچر ریفارمز پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیولرز
- اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردیطاہر محمود، بیورو چیف سرعام نیوز اسلام آباد کے ترلائی علاقے میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن: مثالی نظم و نسق اور عوامی خدمت کی علامتتحریر و تر تیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں عوامی خدمت، شفافیت اور گڈ
- ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر چوہدری محمد بلال: ضلع جہلم کی سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے ضامنتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں حساس تنصیبات، عوامی مقامات اور اہم
- طاہر محمود پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل پریزیڈنٹ راولپنڈی مقررروزنامہ سر عام نیوز ہمارا مادرِ علمی ہے، تمام کامیابیوں کا سہرا اسی ادارے کے نام: طاہر محمود
- محمد فصیح عمر (ٹائیگر) کی بے مثال خدمات: پنجاب پولیس کا فخر اور عوامی مسیحاپنجاب پولیس کے فرض شناس افسر محمد فصیح عمر (ٹائیگر)، پیرا فورس سارجنٹ نمبر 1918، کی پیشہ ورانہ
- انسانیت کی خدمت اور عزمِ نو: نازیہ صاحبہ کی فلاحی خدمات کا ایک سفرتحریرو ترتیب : ملک حسان قذافی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے کلیدی
- عزم و استقلال کا مینار: حاجی تاج محمد خان اور پاکستان سول سولجر موومنٹتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی ارضِ پاک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک و
- دینہ کے قریب ٹریفک حادثہ، نمائندہ خصوصی روزنامہ ’سرِ عام نیوز‘ عبدالروف بال بال بچ گئےدینہ (نمائندہ خصوصی)روزنامہ سرِ عام نیوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ تحصیل دینہ کے نمائندہ خصوصی عبدالروف ایک خوفناک ٹریفک
- بزرگوں کی خدمت عظیم مقصد: اے سی جہلم عبد السمیع شیخ کا اولڈ ایج ہوم میں سالانہ میڈیکل ایڈ تقریب سے خطابجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم
- جہلم: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افغان باشندے گرفتارجہلم (زینب طاہر ،لیڈی کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37406-0999060-9 Registration Number: 4807 Name: Naveed Anjum Father Name: Muhammad Rafique Designation: Nama Nigaar City: Taxila
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37301-9899191-9 Registration Number: 4807 Name: Husnain Ahmed Father Name: Zubair Hussain Designation: Special Crosspondent City: Jhelum
- جہلم: پیٹرول پمپس پر پیمانوں کی درستگی اور قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے AC جہلم کا ہنگامی اجلاسجہلم (رپورٹ: ملک حسان قذافی): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر AC جہلم عبد
- رمضان المبارک میں دروسِ عرفانُ القرآن: علمی وقار اور فکری رہنمائی کا مؤثر سلسلہٹیکسلا (بیورو چیف طاہر محمود، سرِعام نیوز)رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں بعد از نمازِ فجر منعقد ہونے
- جہلم: تھانہ سول لائنز کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش، مسلح افراد اہلخانہ سے ہاتھا پائی کے بعد فرارجہلم (زینب طاہر سے): تھانہ سول لائنز کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل
- ستھرا پنجاب مہم: جہلم میں صفائی کے بڑے آپریشنز، محلہ گلشن فیروز کو گندگی سے پاک کر دیا گیاجہلم (نمائندہ خصوصی عبد الروف): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت جہلم





















