راولپنڈی ڈویژن : امن و امان کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس اور احتجاج پر مکمل پابندی
جہلم/راولپنڈی (13 اکتوبر 2025): صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں، راولپنڈی ڈویژن کی انتظامیہ نے موجودہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری (CrPC) نافذ کر دی ہے۔ اس اقدام کے تحت ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامی حکم کے مطابق، راولپنڈی ڈویژن کے علاقوں میں سیاسی، مذہبی یا سماجی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ، شہریوں کے سکون اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا قانون شکنی سے نمٹنے کے لیے ہر وقت مستعد ہیں۔ تمام ادارے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مربوط انداز میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
عوام کو ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے افواہوں پر کان نہ دھرنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ضلعی کنٹرول روم کو دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں فوری گرفتاری، مقدمات کے اندراج اور دیگر قانونی سزائیں شامل ہو سکتی ہیں۔
- عوامی ریلیف مشن: اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کا رمضان نگہبان کارڈ کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا معائنہ

جہلم (15 فروری 2026) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق مستحق خاندانوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے رمضان نگہبان کارڈ پروجیکٹ کی گھر گھر تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے کارڈز کی تقسیم میں شفافیت اور مستحق افراد تک ان کی بروقت فراہمی کو چیک کیا۔ انہوں نے فیلڈ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ تقسیم کا عمل مکمل نظم و ضبط اور مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی حقدار اس سہولت سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے موقع پر موجود شہریوں سے بھی بات چیت کی اور تقسیم کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس فلاحی منصوبے کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہے۔ انہوں نے ٹیموں کو تاکید کی کہ بزرگوں اور معذور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے گھروں میں کارڈز فراہم کیے جائیں تاکہ انہیں کسی سرکاری دفتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ - جہلم: شہدائے ترلائی کی یاد میں شیعہ علماء کونسل کا عظیم الشان اجتماع، کلاں مسجد اور امام بارگاہ کے تحفظ کا مطالبہ
روزنامہ سرعام نیوز چیف ایڈیٹر ملک محمد حسان قذافی اور گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی ترلائی خودکش دھماکے کی شدید مذمت، لواحقین سے اظہارِ ہمدردی
جہلم (بیورو رپورٹ): شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام شہدائے ترلائی، کلاں مسجد اور امام بارگاہ کے تقدس و تحفظ کے لیے ایک عظیم الشان احتجاجی اجتماع اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے بزدلانہ خودکش دھماکے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے امن و سلامتی پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔ ریلی کی قیادت ضلعی صدر علامہ سید اصغر علی بخاری اور ضلعی جنرل سیکرٹری علی عمران نے کی، جبکہ سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر گجر سمیت جہلم کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
روزنامہ سرعام نیوز جہلم کے چیف ایڈیٹر ملک محمد حسان قذافی نے اپنے خصوصی بیان میں ترلائی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، جنہیں ان کے سہولت کاروں سمیت نشانِ عبرت بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ نہ صرف معصوم عبادت گزاروں کے خلاف ہے بلکہ ہماری قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے، تاہم قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ طاہر محمود نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دی جائے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پوری قوم کو اتحاد، صبر اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا اور امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر "شہدائے ترلائی” کے حق میں اور دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اجتماع کے اختتام پر شہدائے ترلائی کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی سمیت زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ قائدین نے ضلع جہلم کی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو بھی سراہا۔ - VERIFICATION FOR TAMEER JHELUM
- نکاسی آب کی بہتری: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر شہر بھر میں نالوں کی صفائی کا آپریشن جاری ہے

جہلم (12 فروری 2026) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نالوں کی صفائی کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اس آپریشن کی تمام تر سرگرمیاں منیجنگ ڈائریکٹر (MD) واسا مقبول سنپال کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہیں تاکہ گندے پانی کی نکاسی کو بلا تعطل برقرار رکھا جا سکے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر واسا کا فیلڈ عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہمہ وقت متحرک ہے اور صفائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا مقبول سنپال فیلڈ میں صفائی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں جہاں بھاری مشینری کے ذریعے نالوں سے گاد اور کچرا نکال کر پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ہدایت کی ہے کہ نالوں کی صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں گندگی اور نکاسی آب کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
- صفائی ستھرائی کے انتظامات: اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ کا جی ٹی روڈ کا معائنہ

جہلم (ملک حسان قذافی سے ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ نے جی ٹی روڈ پر صفائی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) جہلم کے فیلڈ عملے کی حاضری اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر عبدالسمیع شیخ نے فوجی مل گراؤنڈ اور آشیانہ کے قریب صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو فوری طور پر ان مقامات سے گندگی کے ڈھیر ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔ موقع پر ہی خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں تاکہ ان حساس پوائنٹس پر دوبارہ گندگی جمع نہ ہو اور جی ٹی روڈ کے اطراف صفائی کے معیار کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مانیٹرنگ کا نظام مزید فعال کریں اور روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ ‘صاف ستھرا جہلم’ مہم کے تحت RWMC کے تعاون سے ضلع بھر میں مثالی صفائی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ - پوٹھوہار زرعی اصلاحات: کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازی

جہلم (10 فروری 2026) محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام پوٹھوہار ایگریکلچر ریفارمز پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ڈائریکٹر ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ فرحانہ جمیل تھے۔ اس موقع پر شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 14 خوش نصیب کاشتکاروں کا انتخاب کیا گیا جنہیں جدید ترین لیزر لینڈ لیولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت کسانوں کو فی کس سات لاکھ روپے کی بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ وہ کم لاگت میں جدید ٹیکنالوجی حاصل کر سکیں۔ حکام نے بتایا کہ رواں سال راولپنڈی ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 100 لیزر لینڈ لیولر تقسیم کیے جائیں گے جن کا مقصد خطے میں پانی کی بچت اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ محکمہ زراعت اور واٹر مینجمنٹ کا عملہ اس حوالے سے کسانوں کی مکمل رہنمائی کر رہا ہے۔
مہمانِ خصوصی چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی اصلاحات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ڈائریکٹر فرحانہ جمیل نے امید ظاہر کی کہ ان جدید آلات سے پوٹھوہار کی بارانی زراعت میں ایک مثبت انقلاب آئے گا اور زمینوں کی ہمواری سے پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ کاشتکاروں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور اسے زرعی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔




- اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی

طاہر محمود، بیورو چیف سرعام نیوز
اسلام آباد کے ترلائی علاقے میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیورو چیف طاہر محمود سرعام نیوز نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، جنہیں ان کے سہولت کاروں سمیت نشانِ عبرت بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملہ نہ صرف معصوم عبادت گزاروں کے خلاف ہے بلکہ ملک کے امن، سلامتی اور قومی یکجہتی پر بھی براہِ راست حملہ ہے۔ ایسے واقعات کے ذریعے ہماری مذہبی اور سماجی اقدار کو نشانہ بنانے کی گھناؤنی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
پوری قوم کو اتحاد، صبر اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا اور امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔
شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور جامع تحقیقات عمل میں لائی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزا دی جائے۔
—
طاہر محمود، بیورو چیف سرعام نیوز
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن: مثالی نظم و نسق اور عوامی خدمت کی علامت

تحریر و تر تیب : ملک حسان قذافی
جہلم : ضلع جہلم میں عوامی خدمت، شفافیت اور گڈ گورننس کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، جس کا سہرا موجودہ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کے سر جاتا ہے۔ میر رضا اوزگن نے جب سے ضلع کی باگ ڈور سنبھالی ہے، انہوں نے اپنی انتھک محنت، پیشہ ورانہ قابلیت اور عوامی مسائل کے فوری حل سے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی قیادت میں ضلع جہلم میں نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئی ہے بلکہ میرٹ کی بالادستی کو ہر سطح پر یقینی بنایا گیا ہے، جو کہ ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کی سب سے نمایاں خصوصیت ان کی "زیرو ٹالرینس پالیسی” ہے۔ انہوں نے کرپشن، اقربا پروری اور فرائض میں غفلت برتنے والے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت ترین موقف اختیار کر رکھا ہے۔ میر رضا اوزگن کا واضح پیغام ہے کہ سرکاری دفاتر میں صرف وہی رہے گا جو عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے گا۔ ان کے اس سخت گیر اور شفاف اندازِ حکمرانی نے ضلع بھر کے محکموں میں جوابدہی کے تصور کو مضبوط کیا ہے، جس کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔
ضلع کو "کلین اینڈ گرین جہلم” بنانے کے لیے ان کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔ شجرکاری مہم ہو یا شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کا نظام، میر رضا اوزگن خود فیلڈ میں نکل کر ان کاموں کی نگرانی کرتے ہیں۔ اسی طرح صحت کے شعبے میں ان کی خصوصی دلچسپی کے باعث ضلعی ہسپتالوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وہ اکثر و بیشتر ہسپتالوں کے اچانک دورے کرتے ہیں تاکہ ادویات کی فراہمی، صفائی اور ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔ میر رضا اوزگن کی یہ متحرک شخصیت اور عوامی خدمت کا جذبہ ضلع جہلم کے روشن مستقبل کی نوید ثابت ہو رہا ہے۔ - ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر چوہدری محمد بلال: ضلع جہلم کی سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے ضامن

تحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی
جہلم : ضلع جہلم میں حساس تنصیبات، عوامی مقامات اور اہم شخصیات کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر (DSO) چوہدری محمد بلال کی کارکردگی انتہائی مثالی اور قابلِ فخر رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی سے ضلع بھر کے سیکورٹی آڈٹ اور حفاظتی انتظامات کو ایک نئے اور جدید معیار پر لا کھڑا کیا ہے۔ چوہدری محمد بلال کی شب و روز کی محنت کے نتیجے میں ضلع جہلم کے شہری خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں، جو کہ ان کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
چوہدری محمد بلال نے ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کو ایک فعال یونٹ میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں انٹیلی جنس شیئرنگ اور سیکورٹی پلاننگ کو غیر معمولی اہمیت دی جاتی ہے۔ کسی بھی بڑے ایونٹ، مذہبی اجتماعات یا وی آئی پی موومنٹ کے دوران ان کی حکمت عملی اتنی جامع ہوتی ہے کہ امن و امان میں ذرہ برابر بھی خلل نہیں آتا۔ ان کی "محفوظ جہلم” مہم کے تحت ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی اور سیکورٹی اہلکاروں کی بہترین تعیناتی نے سماج دشمن عناصر کے ارادوں کو ہمیشہ ناکام بنایا ہے۔
ان کی عوامی خدمات کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ وہ نہایت ملنسار اور خوش اخلاق افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے ماتحت عملے کی بہترین تربیت کرتے ہیں بلکہ عام شہریوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے بھی ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر کے طور پر ان کی غیر جانبدارانہ کارکردگی اور فرائض سے لگن نے انہیں انتظامی حلقوں اور عوام میں یکساں مقبول بنا دیا ہے۔ جہلم کی تعمیر و ترقی اور پرامن ماحول کی برقرار رکھنے میں چوہدری محمد بلال کا کردار بلاشبہ سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔ - طاہر محمود پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل پریزیڈنٹ راولپنڈی مقرر
روزنامہ سر عام نیوز ہمارا مادرِ علمی ہے، تمام کامیابیوں کا سہرا اسی ادارے کے نام: طاہر محمود
راولپنڈی (بیورو رپورٹ): پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن (PPJA) کے مرکزی اعلامیے کے مطابق، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے معروف مقامی صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ طاہر محمود کو تنظیم میں اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے بطور ڈویژنل پریزیڈنٹ راولپنڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق مورخہ 03 فروری 2026 سے ہو چکا ہے، جس پر تنظیم کے تمام عہدیداران اور مکمل باڈی نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب ڈویژنل پریزیڈنٹ طاہر محمود نے کہا کہ "روزنامہ سر عام نیوز میرا مادرِ علمی ہے” اور میری پیشہ ورانہ شناخت میں اس ادارے کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو امانت سمجھ کر نبھائیں گے اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہیں گے۔
طاہر محمود، جو کہ روزنامہ سر عام نیوز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا گروپ کے بیورو چیف کے طور پر اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ایک جانی مانی شخصیت تسلیم کیے جاتے ہیں، ان کی اس تقرری پر چیف ایڈیٹر جناب ملک حسان قذافی، ڈپٹی ایڈیٹر چوہدری مدثر عباس، گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور نوجوان صحافی زینب طاہر سمیت پوری ٹیم نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
قیادت کا کہنا ہے کہ طاہر محمود کی لگن اور تجربہ پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا اور وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
- محمد فصیح عمر (ٹائیگر) کی بے مثال خدمات: پنجاب پولیس کا فخر اور عوامی مسیحا

پنجاب پولیس کے فرض شناس افسر محمد فصیح عمر (ٹائیگر)، پیرا فورس سارجنٹ نمبر 1918، کی پیشہ ورانہ خدمات اور ایمانداری کی مثالیں محکمہ پولیس اور عوام میں یکساں مقبول ہیں۔ محمد فصیح عمر نے اس سے قبل تھانہ کالا گجراں میں سارجنٹ نمبر 224/C کے طور پر ڈھائی سال تک کانسٹیبل کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیے، جہاں انہوں نے اپنی انتھک محنت اور دیانتداری سے قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ انہیں عوامی حلقوں میں ایک "مسیحا” کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جنہوں نے مشکل حالات میں ہمیشہ شہریوں کی داد رسی کی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ محمد فصیح عمر کی پنجاب پولیس کے لیے کی گئی یہ بے مثال خدمات اور اصلاحات ادارے کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا جذبہِ خدمت نہ صرف ساتھی ملازمین کے لیے مشعلِ راہ ہے بلکہ پولیس کے عوامی تاثر کو بہتر بنانے میں بھی ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے، جس پر انہیں رہتی دنیا تک خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا رہے گا۔ - انسانیت کی خدمت اور عزمِ نو: نازیہ صاحبہ کی فلاحی خدمات کا ایک سفر

تحریرو ترتیب : ملک حسان قذافی
معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے کلیدی رہا ہے، لیکن جب جذبہ خدمتِ خلق سے سرشار کوئی شخصیت میدانِ عمل میں اترتی ہے تو وہ پورے سماج کے لیے امید کی کرن بن جاتی ہے۔ اسلام آباد کے علاقے (G-15) کی رہائشی اور پاکستان سول سولجر موومنٹ کی مرکزی سیکرٹری، نازیہ صاحبہ، ایک ایسی ہی قد آور شخصیت ہیں جن کا نام آج انسانیت کی خدمت کا استعارہ بن چکا ہے۔ نازیہ صاحبہ نے نہ صرف اپنی ذاتی حیثیت میں بلکہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے بھی خود کو "دردِ دل رکھنے والی خاتون” ثابت کیا ہے۔ ان کی خدمات کا دائرہ کار کسی ایک شعبے تک محدود نہیں بلکہ وہ مظلوم طبقے، بے سہارا بچیوں اور معذور افراد کے لیے ایک مضبوط سہارا بن کر ابھری ہیں۔
نازیہ صاحبہ کی فلاحی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات، بالخصوص معذور افراد کی بحالی اور ان کے وقار کی بلندی کے لیے بے مثال کام کیا ہے۔ مستحق بچیوں کی شادیوں کے اخراجات کی ذمہ داری اٹھانا ہو یا کسی مظلوم کی داد رسی، وہ ہر محاذ پر صفِ اول میں نظر آتی ہیں۔ جی-15 اسلام آباد میں ان کی ذاتی کوششوں سے کئی خاندانوں کے چولہے جل رہے ہیں، جو ان کے خلوص اور جذبہِ ایثار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ خدمتِ خلق ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ہم ایک پرامن اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
بطور سیکرٹری پاکستان سول سولجر موومنٹ، نازیہ صاحبہ نے تنظیم کے منشور کو عملی جامہ پہنانے میں انتھک محنت کی ہے۔ وہ عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہیں۔ ان کی متحرک قیادت نے تنظیم کے فلاحی ونگ کو نئی جلا بخشی ہے، جس سے نہ صرف تنظیم کا وقار بلند ہوا ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔ بلاشبہ، نازیہ صاحبہ جیسی خواتین وطنِ عزیز کا فخر ہیں، جن کی بے لوث خدمات اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ان کا یہ سفر اس بات کی دلیل ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور عزم مصمم، تو ایک فرد بھی پورے معاشرے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ - عزم و استقلال کا مینار: حاجی تاج محمد خان اور پاکستان سول سولجر موومنٹ

تحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی
ارضِ پاک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک و قوم پر کڑا وقت آیا، اس مٹی کے بیٹوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں کبھی دریغ نہیں کیا۔ اسی جذبے کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی زندہ رکھنے اور سول سوسائٹی میں ڈسپلن اور حب الوطنی کے بیج بونے کے لیے پاکستان سول سولجر موومنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کی قیادت چیئرمین حاجی تاج محمد خان جیسی مدبر شخصیت کر رہی ہیں۔ حاجی تاج محمد خان کی خدمات محض ایک تنظیم تک محدود نہیں، بلکہ وہ ایک ایسی سوچ کے علمبردار ہیں جو عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان حائل خلیج کو پاٹنے اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ان کی قیادت میں یہ تنظیم "پاکستان پہلے” کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، جو نوجوان نسل کی نظریاتی تربیت میں مصروفِ عمل ہے۔
حاجی تاج محمد خان کی شخصیت کا خاصہ ان کا وہ بے لوث جذبہ ہے جس کے تحت انہوں نے سابق فوجیوں اور عام شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ہے۔ ان کی زیرِ نگرانی جاری منشور کے مطابق، تنظیم کا بنیادی مقصد ہر پاکستانی شہری کو ملک کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور ان کے دلوں میں جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا احساس بیدار کرنا ہے۔ چیئرمین کی دوراندیشی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا جیسے جدید محاذ پر بھی ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے اور پروپیگنڈے کا توڑ کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ ان کی یہ کاوشیں نہ صرف فرقہ واریت اور لسانی تعصب کے خاتمے کے لیے ڈھال ثابت ہو رہی ہیں بلکہ معاشرے میں ایک ذمہ دار شہری کا تصور بھی اجاگر کر رہی ہیں۔
آج جب پاکستان کو مختلف داخلی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے، حاجی تاج محمد خان کی قیادت میں پاکستان سول سولجر موومنٹ جیسے ادارے ریاست کے لیے ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وردی اتارنے کے بعد بھی ایک سپاہی کا عزم جوان رہتا ہے اور وہ سماجی برائیوں کے خاتمے، قدرتی آفات میں ریلیف کی فراہمی اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ بلاشبہ، حاجی تاج محمد خان کی خدمات اور ان کا یہ مشن آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، جو ہمیں سکھاتا ہے کہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ہی قومیں وقار حاصل کرتی ہیں۔ - دینہ کے قریب ٹریفک حادثہ، نمائندہ خصوصی روزنامہ ’سرِ عام نیوز‘ عبدالروف بال بال بچ گئے

دینہ (نمائندہ خصوصی)
روزنامہ سرِ عام نیوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ تحصیل دینہ کے نمائندہ خصوصی عبدالروف ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق عبدالروف اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کو کافی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے سیٹ بیلٹ کے استعمال اور اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی سے وہ کسی بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہے اور انہیں صرف معمولی چوٹیں آئیں۔
مقامی صحافی برادری اور عوامی حلقوں نے عبدالروف کی خیریت پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ "جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے” کی عملی تصویر سامنے آئی ہے، جہاں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور مالی نقصان کے مقابلے میں انسانی جان کی سلامتی پر رب کا شکر بجا لاتے ہیں۔ تمام دوستوں اور قارئین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا فرمائیں۔ - بزرگوں کی خدمت عظیم مقصد: اے سی جہلم عبد السمیع شیخ کا اولڈ ایج ہوم میں سالانہ میڈیکل ایڈ تقریب سے خطاب

جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبد السمیع شیخ نے روہتاس روڈ پر واقع "اپنا گھر اولڈ ایج پیپل ویلفیئر سوسائٹی” میں منعقدہ سالانہ میڈیکل ایڈ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد ادارے میں مقیم بزرگوں کو ضروری ادویات، وہیل چیئرز اور دیگر طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تقریب کے شرکاء اور انتظامیہ سے خصوصی خطاب کیا۔
اپنے خطاب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر عبد السمیع شیخ نے بزرگوں میں طبی امدادی سامان تقسیم کرنے کے عمل کو سراہا اور طبی چیک اپ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضعیف العمری میں معیاری علاج معالجہ اور طبی آلات کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے، اور معاشرے کے ان بزرگوں کی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر عبد السمیع شیخ نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ بزرگوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی صحت کی بہتر سہولیات کے لیے فلاحی اداروں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بزرگ شہریوں کے لیے میڈیکل ایڈ اور دیگر ضروری سہولیات کے مشن میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا تاکہ ان کی زندگیوں میں طبی حوالے سے آسانیاں پیدا ہوں۔

- جہلم: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افغان باشندے گرفتار

جہلم (زینب طاہر ،لیڈی کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 10 روز کے دوران پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز اور چھاپے مارے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں دستاویزات کی عدم دستیابی اور غیر قانونی رہائش پر 8 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف یہ مہم بلا امتیاز جاری رہے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف "زیرو ٹالرنس” پالیسی کے تحت سخت ترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ - ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENT


Information
CNIC: 37406-0999060-9
Registration Number: 4807
Name: Naveed Anjum
Father Name: Muhammad Rafique
Designation: Nama Nigaar
City: Taxila
Issue Date: 11-11-2025
Valid till : 11-11-2026FOR MORE QUERIES
☎️ 03328866060
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENT


Information
CNIC: 37301-9899191-9
Registration Number: 4807
Name: Husnain Ahmed
Father Name: Zubair Hussain
Designation: Special Crosspondent
City: Jhelum
Issue Date: 11-11-2025
Valid till : 11-11-2026FOR MORE QUERIES
☎️ 03328866060
- جہلم: پیٹرول پمپس پر پیمانوں کی درستگی اور قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے AC جہلم کا ہنگامی اجلاس

جہلم (رپورٹ: ملک حسان قذافی): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر AC جہلم عبد السمیع شیخ نے پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور مالکان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی مقررہ قیمتوں پر فروخت، پیمانوں کی درستگی اور پمپس پر فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ AC جہلم نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اجلاس میں پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ پیمانوں کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کروائیں اور ڈسپنسنگ یونٹس کی حالت کو بہتر بنائیں۔ اس کے علاوہ پمپس پر موجود واش رومز کی صفائی اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات کو ہر صورت فعال رکھنے کی تاکید کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر پیٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل بھی باقاعدگی سے جاری رہے گا۔
پمپ مالکان اور ایسوسی ایشن کے وفد نے انتظامیہ کو سرکاری ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور اپنے تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ AC جہلم نے متعلقہ عملے کو بھی فیلڈ میں متحرک رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ قیمتوں اور پیمانوں کی شفافیت برقرار رہے۔ اجلاس کے اختتام پر پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف انتظامی امور پر اتفاق کیا گیا۔ - رمضان المبارک میں دروسِ عرفانُ القرآن: علمی وقار اور فکری رہنمائی کا مؤثر سلسلہ

ٹیکسلا (بیورو چیف طاہر محمود، سرِعام نیوز)
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں بعد از نمازِ فجر منعقد ہونے والے دروسِ عرفانُ القرآن دینی و فکری حلقوں میں خصوصی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ یہ دروس محض روایتی خطابات نہیں بلکہ ایک منظم، مدلل اور مستند علمی روایت کی حیثیت رکھتے ہیں جو فہمِ قرآن کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتی ہے۔
منہاجُ القرآن سے وابستہ اسکالرز کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ وہ موضوع سے انحراف کے بجائے قرآن و سنت کی روشنی میں مربوط اور استدلالی انداز اختیار کرتے ہیں۔ ان کے خطابات میں جذباتیت کے بجائے علمی دلائل، مستند حوالہ جات اور فکری تسلسل نمایاں نظر آتا ہے۔
دروسِ عرفانُ القرآن میں پیش کیے جانے والے علمی مباحث نہ صرف دینی شعور کو بیدار کرتے ہیں بلکہ علم اور عمل کے مابین مضبوط ربط بھی پیدا کرتے ہیں۔ مقررین کی گفتگو سطحیت اور ابہام سے پاک، علمی ترتیب سے مزین اور فکری پختگی کی آئینہ دار ہوتی ہے۔
علمی و دینی حلقوں کے مطابق یہ دروس فہمِ دین، فکری تربیت اور اصلاحِ فکر کے حوالے سے ایک مؤثر اور باوقار ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں، جو رمضان المبارک کی روحانی فضا کو مزید بامقصد بنا رہے ہیں۔
— - جہلم: تھانہ سول لائنز کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش، مسلح افراد اہلخانہ سے ہاتھا پائی کے بعد فرار

جہلم (زینب طاہر سے): تھانہ سول لائنز کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی کوشش کی، تاہم اہلخانہ کی مزاحمت اور شور مچانے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، محلہ اسلامیہ ہائی سکول روڈ کے رہائشی اور مقامی تاجر سیف ریاض ولد محمد ریاض کے گھر پر گزشتہ شام تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اس وقت دھاوا بولا جب ان کے کمسن بیٹے احمد نے دستک سن کر دروازہ کھولا۔ عینی شاہدین اور پولیس رپورٹ کے مطابق، ملزمان نے بچے کے سر پر پسٹل تان کر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر گھر کے دیگر افراد باہر نکل آئے اور ملزمان کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے۔
مزاحمت اور اہلخانہ کے شور و غل کے باعث ملزمان گھبرا کر فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس تھانہ سول لائنز نے مدعی سیف ریاض کی درخواست پر دفعہ 393 ت پ (اقدامِ سرقہ بالجبر) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور اے ایس آئی غلام حسین کی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ - ستھرا پنجاب مہم: جہلم میں صفائی کے بڑے آپریشنز، محلہ گلشن فیروز کو گندگی سے پاک کر دیا گیا

جہلم (نمائندہ خصوصی عبد الروف): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت جہلم ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ اس سلسلے میں کمرشل ٹیم انچارج شہریار اور ان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محلہ گلشن فیروز کے بڑے پلاٹ میں برسوں سے جمع گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، محلہ گلشن فیروز میں واقع ایک خالی پلاٹ کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا تھا، جو نہ صرف تعفن کا باعث تھا بلکہ وبائی امراض پھیلنے کا بھی شدید خدشہ تھا۔ آر ڈبلیو ایم سی (RWMC) کی ٹیم نے ہیوی مشینری اور ٹریکٹر لوڈرز کی مدد سے آپریشن کر کے ٹنوں وزنی کچرا ٹھکانے لگایا اور علاقے کو مکمل طور پر صاف کر دیا۔
اس موقع پر کمرشل ٹیم انچارج شہریار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور بیماریوں سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ علاقے کی صفائی کے بعد مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے "ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ہونے والے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور صفائی عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ - ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کے ہمراہ "ڈسٹرکٹ انسپکشن ٹیم” کے ممبران سے ملاقات کی

جہلم (29 جنوری 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کے ہمراہ "ڈسٹرکٹ انسپکشن ٹیم” کے ممبران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹیم کو ضلع بھر میں عوامی سہولیات کی بہتری اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

ملاقات میں ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیے گئے جن میں کھلے مین ہولز کی فوری نشاندہی، "ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی کے انتظامات کا معائنہ اور آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے جاری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینا شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ فیلڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ سرکاری احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
میر رضا اوزگن نے کہا کہ یہ ٹیم انتظامیہ اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی جس کا مقصد خامیوں کو دور کر کے شہریوں کو محفوظ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تاکہ عوامی مسائل کا بروقت حل ممکن ہو سکے


