فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز ،ملٹری، ہلالِ جرات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

( بیور چیف سرعام نیوز طاہر محمود)
پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے، آرمی چیف
میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آرمی چیف
پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، آرمی چیف
حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے، آرمی چیف
ازلی دشمن کے خلاف انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا، فیلڈ مارشل
دشمن کی متعدد بیسز بشمول
ایس-400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا اور پاکستان نے ملٹی ڈومین وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا ، آرمی چیف
اللہ کے فضل اور قومی عزم کے ساتھ، ہم نے من حیث القوم متحد ہو کر فولادی دیوار کی مانند دشمن کا مقابلہ کیا، آرمی چیف
پاکستان نے ایک بار پھر ایک ایسے دشمن کے خلاف کامیابی حاصل کی جو اپنی گمراہ کن بالادستی کے غرور میں مبتلا تھا، آرمی چیف
بھارت نے جلد بازی میں الزام تراشی کی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات سے گریز کیا، آرمی چیف
بھارت کا خود ساختہ شواہد پیش کرنا اس بات کی علامت ہے کہ بھارتی حکمران جماعت نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے دہشت گردی کو سیاسی رنگ دیا ، آرمی چیف
پاکستان نے عددی طور پر بڑے دشمن کے خلاف اپنی واضح فتح کی بدولت نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالمی برادری کا وقار اور داد حاصل کی، فیلڈ مارشل
نوجوانوں میں یہ اعتماد بھی مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی طاقت کا ایک بنیادی ستون ہیں، آرمی چیف
میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف
میں نہایت فخر کے ساتھ پاکستانی عوام کے حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، آرمی چیف
میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہر سپاہی، سیلر، فضائیہ کے جوانوں، بہادر مرد، خواتین، بچے، اور بزرگ جنہوں نے ان کٹھن حالات میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، آرمی چیف
اُن غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے یہ جنگ لڑی ، آرمی چیف
قومی قیادت، بیوروکریسی، علما، سائنسدان، میڈیا اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، آرمی چیف
ہم شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے بے حد شکر گزار اور مقروض ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں، آرمی چیف
آپ شہداء کے وارث ہیں، اپنی زندگی کو ان کی یاد کے شایانِ شان بنائیں، فیلڈ مارشل
آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ دنیا کی ایک عظیم اور باوقار فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جو کسی سے کم نہیں، آرمی چیف
یاد رکھیں، ہمارے دشمن اپنے مذموم مقاصد کے لیے ہمارے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں، آرمی چیف
پاکستان کا دفاعی نظریہ کریڈیبل ڈیٹرنس اور دائمی تیاری پر مبنی ہے، جس میں تمام صلاحیتوں کا احاطہ کیا گیا ہے، فیلڈ مارشل
دو دہائیوں تک سب کنوینشنل میدانِ جنگ میں آزمودہ یہ پیشہ ور فوج روایتی میدان میں بھی، دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر، اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکی ہیں ، آرمی چیف
اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا، آرمی چیف
جنگ میں ہمارے ہتھیار دور تک پہنچ کر زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہوئے بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کر دیں گے، آرمی چیف
دشمن کو پہنچائے جانے والے فوجی و اقتصادی نقصانات بھارت کی توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہوں گے، آرمی چیف
میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان ‘جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں’ ہے، آرمی چیف
پاکستان کے ساتھ بنیادی مسائل کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر حل کریں، آرمی چیف
ہم آپ کی بیان بازی سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونگے اور کسی بھی قسم کی چھوٹی سی اشتعال انگیزی کا بھی فیصلہ کن جواب دیں گے، فیلڈ مارشل
آنے والی کشیدگی کی ذمہ داری، جو کہ بالآخر پورے خطے اور اس سے باہر کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے، پوری طرح سے بھارت پر عائد ہو گی، آرمی چیف
دنیا، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے تشدد کے استعمال، جیسے محرکات کی واضح تبدیلی دیکھ رہی ہے، آرمی چیف
پاکستان خطے میں کامیابی سے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے، آرمی چیف
عالمی طاقتوں بالخصوص مسلم ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، آرمی چیف
پاکستان نے مستقل طور پر خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کا ثبوت دیا ہے، آرمی چیف
ہماری مسلح افواج دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں بڑی تعداد میں شامل ہوتی ہیں، آرمی چیف
سعودی عرب کے ساتھ حالیہ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ پاکستان سعودی بھائی چارے کو تقویت دیتا ہے اور باضابطہ بناتا ہے، آرمی چیف
یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی جانب ایک قدم ہے، فیلڈ مارشل
پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے لیے یہ ایک منفرد عزاز ہے کہ وہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے اپنی خدمات پیش کر سکیں، آرمی چیف
پاکستان نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے پرامن عمل میں بھی کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف
دیگر تمام مسلم ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، آرمی چیف
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں چین کے ساتھ اپنی تاریخی اور اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دوستی پر فخر ہے، آرمی چیف
امریکہ کے ساتھ مضبوط اور بڑھتے ہوئے تعلقات کو دوبارہ متحرک کرنا ایک حوصلہ افزا اور خوش آئند پیش رفت ہے، آرمی چیف
دنیا کے متعدد تنازعات کے شکار علاقوں میں امن قائم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی ذاتی کوششیں اور اسٹریٹجک لیڈرشپ واقعی قابل تعریف ہے، آرمی چیف
ہم امن، سلامتی اور ترقی کے مفاد کے لیے اہم عالمی اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ان تعلقات کو مزید پروان چڑھائیں گے، آرمی چیف
آپریشن معرکہ حق میں پاکستان کے خلاف اپنی جارحیت میں ناکامی کے بعد، بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو ترجیحی پالیسی کے طور پر جاری رکھے ہوئے ہے، آرمی چیف
ہمارے دشمن کا فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج کو "ہائرڈ گنز” کے طور پر استعمال کرنا اس کے بزدلانہ، منافقانہ اور گھناؤنے چہرہ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا ہے، آرمی چیف
پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال بھی اتنا ہی پریشان کن ہے، آرمی چیف
ہم افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کی بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں اور سخت گیر تعصب پر پیش رفت کریں، آرمی چیف
طالبان ریجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے، جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں ، آرمی چیف
یہ پراکسیاں پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کر تی ہیں، آرمی چیف
قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مسلح افواج پاکستان کے بہادر عوام بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے تعاون سے یقیناً اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، آرمی چیف
یقین رکھیں کہ روایتی میدان میں جیت کی طرح ہمارے پڑوسی کی ہر ریاستی پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا، انشاء اللہ
ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے، آرمی چیف
غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی، جبر اور مظالم کا بھی خاتمہ ہونا چاہیے، فیلڈ مارشل
کشمیری عوام کب تک ظلم و جبر کا شکار رہیں گے اور حق خود ارادیت سے محروم رہیں گے، آرمی چیف
پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے، آرمی چیف
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ کے حل تک کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، آرمی چیف
دنیا نے بالآخر فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت، نسل کشی اور جبری بے گھر ہونے کا نوٹس لیا، آرمی چیف
اس جنگ کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں، آرمی چیف
سفارتی میدان میں پاکستان کی مسلسل کوششوں نے غزہ میں امن کے حالیہ اقدام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف
ہمیں امید ہے کہ اس سے خطے میں پائیدار امن اور استحکام آئے گا، آرمی چیف
پاکستان توقع کرتا ہے کہ جنگ بندی جاری رہے گی جس کے بعد غزہ کی انسانی بنیادوں پر امداد اور تعمیر نو کا عمل جاری رہے گا، آرمی چیف
توقع ہے کہ فلسطین کے لوگ اپنے وطن میں امن سے رہ سکیں گے، آرمی چیف
تنازعہ کے منصفانہ حل کے لیے، پاکستان دو ریاستی حل کی ناگزیریت اور 1967 کی جنگ سے پہلے کی سرحدوں پر القدس الشریف کے دارالحکومت کی بنیاد پر فلسطین کی ایک آزاد، خود مختار اور قابل عمل ریاست کی ضرورت پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، آرمی چیف
سفارتی، اقتصادی اور عسکری کامیابیاں اور صلاحیتیں پاکستان کو انشاء اللہ ترقی کی بلند منزلوں تک لے جائیں گی، آرمی چیف
یاد رکھیں کہ ہمارا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا؛ دشمن آج بھی بے چین ہے لیکن ہماری عزم و ہمت بھی ویسے ہی مضبوط اور پختہ ہے، آرمی چیف
ہم وردی میں ملبوس لوگ ہمیشہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی اور اس عظیم ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور تیار رہیں گے، آرمی چیف
فیلڈ مارشل نے قرآن مجید کی سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ؛
"بے شک اللہ تو ان کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے”
فیلڈ مارشل نے جنوری 1948 کے قائد کے تاریخی ارشادات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ؛
"ہم سب پاکستانی اور ریاست کے شہری ہیں، ہمیں ریاست کے لیے خدمت، قربانی اور جان دینی چاہیے، تاکہ ہم اسے دنیا کی سب سے شاندار اور خودمختار ریاست بنا سکیں، قائداعظم کا فرمان
فتح، بیان بازی سے نہیں بلکہ تربیت، کردار ، مشکلات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم رہنے سے حاصل ہوتی ہے، آرمی چیف
پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور اخلاقی قیادت کو اپنی شخصیت کی پہچان بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں، فیلڈ مارشل
بدقسمتی سےPost Truth Eraمیں تصورات حقیقت سے زیادہ وزن رکھتے ہیں اور آدھے سچ حقائق سے زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں، آرمی چیف
جعلی خبروں اور غلط معلومات پر مشتمل "انفارمیشن ڈس آرڈر” کے ذرائع کا شکار نہ بنیں، آرمی چیف
میرے پیغام کا وسیع تر مقصد ایک یقین دہانی ہے کہ؛
” پاکستان کی صلاحیت اور بڑھتے ہوئے مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں چیلنجز کا حوصلے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا”
یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کو اس کی صحیح منزل کی طرف لے جائیں، آرمی چیف
پاکستان کا پرچم انشاء اللہ بلند رہے گا کیونکہ اس کے محافظ یعنی پاکستانی قوم کبھی ناکام نہیں ہوتی، آرمی چیف
آخر میں، میں ایک بار پھر آپ سب کو کمیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آرمی چیف
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
- عوامی ریلیف مشن: اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کا رمضان نگہبان کارڈ کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا معائنہجہلم (15 فروری 2026) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق مستحق خاندانوں کو ان کی
- جہلم: شہدائے ترلائی کی یاد میں شیعہ علماء کونسل کا عظیم الشان اجتماع، کلاں مسجد اور امام بارگاہ کے تحفظ کا مطالبہروزنامہ سرعام نیوز چیف ایڈیٹر ملک محمد حسان قذافی اور گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی
- VERIFICATION FOR TAMEER JHELUMAbout the Author Admin Administrator View All Posts
- نکاسی آب کی بہتری: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر شہر بھر میں نالوں کی صفائی کا آپریشن جاری ہےجہلم (12 فروری 2026) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب
- صفائی ستھرائی کے انتظامات: اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ کا جی ٹی روڈ کا معائنہجہلم (ملک حسان قذافی سے ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر
- پوٹھوہار زرعی اصلاحات: کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازیجہلم (10 فروری 2026) محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام پوٹھوہار ایگریکلچر ریفارمز پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیولرز
- اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردیطاہر محمود، بیورو چیف سرعام نیوز اسلام آباد کے ترلائی علاقے میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن: مثالی نظم و نسق اور عوامی خدمت کی علامتتحریر و تر تیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں عوامی خدمت، شفافیت اور گڈ
- ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر چوہدری محمد بلال: ضلع جہلم کی سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے ضامنتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں حساس تنصیبات، عوامی مقامات اور اہم
- طاہر محمود پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل پریزیڈنٹ راولپنڈی مقررروزنامہ سر عام نیوز ہمارا مادرِ علمی ہے، تمام کامیابیوں کا سہرا اسی ادارے کے نام: طاہر محمود
- محمد فصیح عمر (ٹائیگر) کی بے مثال خدمات: پنجاب پولیس کا فخر اور عوامی مسیحاپنجاب پولیس کے فرض شناس افسر محمد فصیح عمر (ٹائیگر)، پیرا فورس سارجنٹ نمبر 1918، کی پیشہ ورانہ
- انسانیت کی خدمت اور عزمِ نو: نازیہ صاحبہ کی فلاحی خدمات کا ایک سفرتحریرو ترتیب : ملک حسان قذافی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے کلیدی
- عزم و استقلال کا مینار: حاجی تاج محمد خان اور پاکستان سول سولجر موومنٹتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی ارضِ پاک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک و
- دینہ کے قریب ٹریفک حادثہ، نمائندہ خصوصی روزنامہ ’سرِ عام نیوز‘ عبدالروف بال بال بچ گئےدینہ (نمائندہ خصوصی)روزنامہ سرِ عام نیوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ تحصیل دینہ کے نمائندہ خصوصی عبدالروف ایک خوفناک ٹریفک
- بزرگوں کی خدمت عظیم مقصد: اے سی جہلم عبد السمیع شیخ کا اولڈ ایج ہوم میں سالانہ میڈیکل ایڈ تقریب سے خطابجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم
- جہلم: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افغان باشندے گرفتارجہلم (زینب طاہر ،لیڈی کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37406-0999060-9 Registration Number: 4807 Name: Naveed Anjum Father Name: Muhammad Rafique Designation: Nama Nigaar City: Taxila
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37301-9899191-9 Registration Number: 4807 Name: Husnain Ahmed Father Name: Zubair Hussain Designation: Special Crosspondent City: Jhelum
- جہلم: پیٹرول پمپس پر پیمانوں کی درستگی اور قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے AC جہلم کا ہنگامی اجلاسجہلم (رپورٹ: ملک حسان قذافی): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر AC جہلم عبد
- رمضان المبارک میں دروسِ عرفانُ القرآن: علمی وقار اور فکری رہنمائی کا مؤثر سلسلہٹیکسلا (بیورو چیف طاہر محمود، سرِعام نیوز)رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں بعد از نمازِ فجر منعقد ہونے
- جہلم: تھانہ سول لائنز کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش، مسلح افراد اہلخانہ سے ہاتھا پائی کے بعد فرارجہلم (زینب طاہر سے): تھانہ سول لائنز کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل
- ستھرا پنجاب مہم: جہلم میں صفائی کے بڑے آپریشنز، محلہ گلشن فیروز کو گندگی سے پاک کر دیا گیاجہلم (نمائندہ خصوصی عبد الروف): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت جہلم
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کے ہمراہ "ڈسٹرکٹ انسپکشن ٹیم” کے ممبران سے ملاقات کیجہلم (29 جنوری 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37301-7244049-0 Registration Number: 4776 Name: Zainab Tahir Father Name: Tahir Waseem Designation: Lady Crime Reporter City:























