چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ (علی چوھدری اسلام آباد)

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
(علی چوھدری اسلام آباد) چیف کمشنر و چئیرمین سی ڈی اے چوھدری محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اھم اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی ورکس، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول، چیف آفیسر ایم سی آئی سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے ساتھ نئے و جاری منصوبوں کے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہین چوک پر انڈر پاس کی تعمیر کے حوالے سے بڈنگ کے عمل کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں شاہین چوک انڈر پاس کے تفصیلی ڈیزائن پر بریفننگ دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبہ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور فاطمہ جناح پارک سے ملحقہ جگہ پر شہریوں اور یونیورسٹی کے طلباء کیلئے عارضی کار پارکنگ کے انتظامات بھی کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر رکھتے ہوئے منصوبہ کے سنگ بنیاد اور آغاز سے متعلق تمام انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔
اجلاس میں ٹی چوک روات پر فلائی اوور کے منصوبے پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بڈنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹی چوک، روات فلائی اوور منصوبے پر مستقل بنیادوں پر ایل ای ڈی لائٹس اور ایس ایم ڈیز کی تنصیب کی جائے۔
اجلاس میں فیض آباد انٹرچینج کے مقام پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اس منصوبے کے ڈیزائن کی ری ماڈلنگ کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ فیض آباد انٹرچینج پر ڈیزائن کی ری ماڈلنگ ایسی کی جائے کہ مستقل بنیادوں پر ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جائے۔
اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر میں روشنی کے مناسب اور جدید انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سری نگر ہائی وے تا نیو انٹر نیشنل ایئرپورٹ، فیض آباد تا شاہ فیصل مسجد، مارگلہ روڈ F-5 تا F-11 تک کی مرکزی شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے اور اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر پرانی و ناکارہ لائٹس کو نئی جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس سے ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 1419 ایل ای ڈی لائٹس کی تبدیلی کا عمل کیا جاچکا ہے جبکہ باقی ماندہ لائٹس بھی رواں ماہ میں تبدیل کر دی جائیں گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں ایف نائن پارک اور باقی پارکس میں لائٹس و پولز کی تنصیب جلد مکمل کی جائے۔
اجلاس میں سی ڈی اے نرسری کو "گارڈینیا حب” بنانے کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریفننگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے نرسری کو "گارڈینیا حب” کے طور اپ گریڈ کیا جاچکا ہے جسمیں گرین ہاؤس اور فلاور شاپس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے نرسری میں ڈپلومیٹک کمیونٹی اور انکے لئے شجرکاری کیلئے مخصوص جگہ مختص کی جائے۔
بریفننگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایکسپریس ہائی وے پر واقع قبرستانوں کی اپ لفٹنگ سمیت باؤنڈری والز کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ان منصوبوں کی بروقت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد کو ایک جدید، خوبصورت اور مثالی شہر بنایا جاسکے گا۔
- عوامی ریلیف مشن: اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کا رمضان نگہبان کارڈ کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا معائنہجہلم (15 فروری 2026) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق مستحق خاندانوں کو ان کی
- جہلم: شہدائے ترلائی کی یاد میں شیعہ علماء کونسل کا عظیم الشان اجتماع، کلاں مسجد اور امام بارگاہ کے تحفظ کا مطالبہروزنامہ سرعام نیوز چیف ایڈیٹر ملک محمد حسان قذافی اور گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی
- VERIFICATION FOR TAMEER JHELUMAbout the Author Admin Administrator View All Posts
- نکاسی آب کی بہتری: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر شہر بھر میں نالوں کی صفائی کا آپریشن جاری ہےجہلم (12 فروری 2026) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب
- صفائی ستھرائی کے انتظامات: اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ کا جی ٹی روڈ کا معائنہجہلم (ملک حسان قذافی سے ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر
- پوٹھوہار زرعی اصلاحات: کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازیجہلم (10 فروری 2026) محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام پوٹھوہار ایگریکلچر ریفارمز پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیولرز
- اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردیطاہر محمود، بیورو چیف سرعام نیوز اسلام آباد کے ترلائی علاقے میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن: مثالی نظم و نسق اور عوامی خدمت کی علامتتحریر و تر تیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں عوامی خدمت، شفافیت اور گڈ
- ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر چوہدری محمد بلال: ضلع جہلم کی سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے ضامنتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں حساس تنصیبات، عوامی مقامات اور اہم
- طاہر محمود پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل پریزیڈنٹ راولپنڈی مقررروزنامہ سر عام نیوز ہمارا مادرِ علمی ہے، تمام کامیابیوں کا سہرا اسی ادارے کے نام: طاہر محمود
- محمد فصیح عمر (ٹائیگر) کی بے مثال خدمات: پنجاب پولیس کا فخر اور عوامی مسیحاپنجاب پولیس کے فرض شناس افسر محمد فصیح عمر (ٹائیگر)، پیرا فورس سارجنٹ نمبر 1918، کی پیشہ ورانہ
- انسانیت کی خدمت اور عزمِ نو: نازیہ صاحبہ کی فلاحی خدمات کا ایک سفرتحریرو ترتیب : ملک حسان قذافی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے کلیدی
- عزم و استقلال کا مینار: حاجی تاج محمد خان اور پاکستان سول سولجر موومنٹتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی ارضِ پاک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک و
- دینہ کے قریب ٹریفک حادثہ، نمائندہ خصوصی روزنامہ ’سرِ عام نیوز‘ عبدالروف بال بال بچ گئےدینہ (نمائندہ خصوصی)روزنامہ سرِ عام نیوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ تحصیل دینہ کے نمائندہ خصوصی عبدالروف ایک خوفناک ٹریفک
- بزرگوں کی خدمت عظیم مقصد: اے سی جہلم عبد السمیع شیخ کا اولڈ ایج ہوم میں سالانہ میڈیکل ایڈ تقریب سے خطابجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم
- جہلم: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افغان باشندے گرفتارجہلم (زینب طاہر ،لیڈی کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37406-0999060-9 Registration Number: 4807 Name: Naveed Anjum Father Name: Muhammad Rafique Designation: Nama Nigaar City: Taxila
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37301-9899191-9 Registration Number: 4807 Name: Husnain Ahmed Father Name: Zubair Hussain Designation: Special Crosspondent City: Jhelum
- جہلم: پیٹرول پمپس پر پیمانوں کی درستگی اور قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے AC جہلم کا ہنگامی اجلاسجہلم (رپورٹ: ملک حسان قذافی): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر AC جہلم عبد
- رمضان المبارک میں دروسِ عرفانُ القرآن: علمی وقار اور فکری رہنمائی کا مؤثر سلسلہٹیکسلا (بیورو چیف طاہر محمود، سرِعام نیوز)رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں بعد از نمازِ فجر منعقد ہونے
- جہلم: تھانہ سول لائنز کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش، مسلح افراد اہلخانہ سے ہاتھا پائی کے بعد فرارجہلم (زینب طاہر سے): تھانہ سول لائنز کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل
- ستھرا پنجاب مہم: جہلم میں صفائی کے بڑے آپریشنز، محلہ گلشن فیروز کو گندگی سے پاک کر دیا گیاجہلم (نمائندہ خصوصی عبد الروف): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت جہلم
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کے ہمراہ "ڈسٹرکٹ انسپکشن ٹیم” کے ممبران سے ملاقات کیجہلم (29 جنوری 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37301-7244049-0 Registration Number: 4776 Name: Zainab Tahir Father Name: Tahir Waseem Designation: Lady Crime Reporter City:
- کبھی تنہائی میں دل رو پڑتا ہے،
کبھی سجدے میں آنکھ نم ہو جاتی ہے(تحریر و ترتیب طاہر محمود )کبھی تنہائی میں دل رو پڑتا ہے،کبھی سجدے میں آنکھ نم ہو جاتی - الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی مشن, نان فارمل سکولز کے لیے 90 بورڈز ڈپٹی کمشنر جہلم کے حوالے کر دئیےجہلم۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی مشن, نان فارمل سکولز کے لیے 90 بورڈز ڈپٹی کمشنر جہلم کے حوالے

























