نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی

اسلام آباد (علی چوھدری )
صحافیوں کی نمایندہ تنظیم پی ایف یو جے کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر اسلام آباد پولیس کے حملے ، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد اور این پی سی میں توڑ پھوڑ کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا،نیشنل پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرا گیا پریس کلب سے بلیوایریا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے، صحافیوں پر پولیس گردی کی مذمت ،صحافی پرامن لوگ ہیں پولیس نے صحافیوں کے گھر پر حملہ کیا ہے ہم صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حتجاجی مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پریس کلب پر حملہ صحافیوں کے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا پریس کلب پر حملہ ایک سوچ سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے،نیشل پریس کلب آزادی صحافت کا سب سے بڑا مورچہ ہے پاکستان بھر کے صحافی اس حملے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اس حملے کے خلاف صحافیوں نے نیشنل اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا اس حوالے سے مشاورت کے بعد حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے کہ اس کے بعد آئندہ کوئی کسی بھی پریس کلب کے تقدس کو پامال نہ کر سکے ان خیالات کا اظہار پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ،نیشنل پریس کلب کے قائم مقام صدر احتشام الحق ، سیکرٹری نیئر علی،پی آر اے کے صدر ایم بی سومرو و دیگر نے کیاتفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر اسلام آباد پولیس کے حملے ، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد اور این پی سی کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کیخلاف جڑواں شہوں کے صحافیوں نے یوم سیاہ منایا،نیشنل پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرایا گیا،جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں پریس کلب سے بلیو ایریاتک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے، صحافیوں پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ پولیس گردی کا مظاہرہ کیا گیاجس کی میں شدید الفاظ میں مذمت اور تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں ،ہر چار دیواری کا ایک تقدس ہوتا ہے، صحافی پرامن لوگ اور جمہوریت کا حصہ ہیں،پولیس نے صحافیوں کے گھر میں داخل ہوکر ان کو مارا،صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ پریس کلب پر حملہ صحافیوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری پر حملہ ہے،پوری صحافت کا تقدس پامال کیا گیا ہے،ملک بھر کے پریس کلبوں کے عہدیداران اور یو جیز کے صدور نے ہم سے رابطہ کیا ہے، نیشنل اسمبلی میں پی آر اے نے واک آؤٹ کیا ،تمام مکاتب فکر صحافیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں،چاہتے ہیں پریس کلب پر ہونے والا حملہ آخری حملہ ہو،چارٹر آف ڈیمانڈ پر پی ایف یو جے میں مشاورت جاری ہےجوں ہی مشاورت مکمل ہو گی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا،چاہتے ہیں پریس کلبوں میں پولیس کے داخلے کے لیے ایس او پیز بنائی جائیں تاکہ آئندہ کسی بھی پریس کلب پر حملہ نہ ہو ،چارٹر آف ڈیمانڈ جلد حکومت اور عوام کے سامنے لائیں گے

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے کہا کہ نیشنل پریس کلب آزادی صحافت کا سب سے بڑا مورچہ ہے صحافی اس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں جس طرح سے کوئی اور ادارہ اپنے اوپر ہونے والے حملے کو برداشت نہیں کرتا اسی طرح سے ہم بھی نیشنل پریس کلب پر ہونے والے حملے کو برداشت نہیں کر سکتے پاکستان میں کبھی کسی پریس کلب کو تالا لگایا جاتا ہے اور کسی کا تقدس پامال کیا جاتا ہے اگر نیشنل پریس کلب وفاقی دارالحکومت میں محفوظ نہیں تو دور دراز کے پریس کلبوں کا کیا حال ہو اب ہمیں ایسا بند باندھنا ہو گا کہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو کسی پریس کلب پر حملہ کرے ،سیکرٹری آر آئی یو جےآصف بشیر چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صحافیوں کے قلعے پر حملے کیا گیایہ حملہ آزادی کسی عمارت نہیں بلکہ آزادی اظہار رائے کے قلعے پر کیا گیا ایسا کبھی مارشل لا میں بھی نہیں ہوا،آج پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،گزشتہ روز پولیس کی جانب سے صحافیوں پر دہشتگردانہ کاروائی کی گئی،پریس کلب کے قائم مقام صدر احتشام الحق نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ نہیں کبھی بھی کسی پریس کلب کے تقدس کو پامال اس طرح سے نہیں کیا گیا۔ پریس کلب کے اندر گھس کر اس تشدد کی پوری صحافی کمیونٹی مذمت کرتی ہے اس وقت پاکستان بھر کے تمام پریس کلبوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور اس پر سخت ترین لائحہ عمل بنائے جائے گا تاکہ آئندہ کبھی کسی کو ایسی جرات نہ ہواین پی سی کی سیکرٹری نیئر علی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جمہوری معاشرے میں آزاد صحافت ریاست کا چوتھا ستون تصور کی جاتی ہے، اور صحافیوں پر تشدد دراصل آزادیِ اظہار رائے پر حملہ ہے۔یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف ملکی قوانین، بلکہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی صحافتی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایسے ہتھکنڈے آزاد میڈیا کو دبانے کی کوشش ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ صحافی برادری کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، کیونکہ سچ کو دبایا نہیں جا سکتا، احتجاجی مظاہرے میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداران سمیت سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی
- عوامی ریلیف مشن: اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کا رمضان نگہبان کارڈ کی ڈور ٹو ڈور تقسیم کا معائنہجہلم (15 فروری 2026) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق مستحق خاندانوں کو ان کی
- جہلم: شہدائے ترلائی کی یاد میں شیعہ علماء کونسل کا عظیم الشان اجتماع، کلاں مسجد اور امام بارگاہ کے تحفظ کا مطالبہروزنامہ سرعام نیوز چیف ایڈیٹر ملک محمد حسان قذافی اور گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کی
- VERIFICATION FOR TAMEER JHELUMAbout the Author Admin Administrator View All Posts
- نکاسی آب کی بہتری: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر شہر بھر میں نالوں کی صفائی کا آپریشن جاری ہےجہلم (12 فروری 2026) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر شہر میں نکاسی آب
- صفائی ستھرائی کے انتظامات: اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبدالسمیع شیخ کا جی ٹی روڈ کا معائنہجہلم (ملک حسان قذافی سے ) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر
- پوٹھوہار زرعی اصلاحات: کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازیجہلم (10 فروری 2026) محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام پوٹھوہار ایگریکلچر ریفارمز پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیولرز
- اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردیطاہر محمود، بیورو چیف سرعام نیوز اسلام آباد کے ترلائی علاقے میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن: مثالی نظم و نسق اور عوامی خدمت کی علامتتحریر و تر تیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں عوامی خدمت، شفافیت اور گڈ
- ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر چوہدری محمد بلال: ضلع جہلم کی سیکورٹی اور عوامی تحفظ کے ضامنتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی جہلم : ضلع جہلم میں حساس تنصیبات، عوامی مقامات اور اہم
- طاہر محمود پاکستان پروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل پریزیڈنٹ راولپنڈی مقررروزنامہ سر عام نیوز ہمارا مادرِ علمی ہے، تمام کامیابیوں کا سہرا اسی ادارے کے نام: طاہر محمود
- محمد فصیح عمر (ٹائیگر) کی بے مثال خدمات: پنجاب پولیس کا فخر اور عوامی مسیحاپنجاب پولیس کے فرض شناس افسر محمد فصیح عمر (ٹائیگر)، پیرا فورس سارجنٹ نمبر 1918، کی پیشہ ورانہ
- انسانیت کی خدمت اور عزمِ نو: نازیہ صاحبہ کی فلاحی خدمات کا ایک سفرتحریرو ترتیب : ملک حسان قذافی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے کلیدی
- عزم و استقلال کا مینار: حاجی تاج محمد خان اور پاکستان سول سولجر موومنٹتحریر و ترتیب : ملک حسان قذافی ارضِ پاک کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک و
- دینہ کے قریب ٹریفک حادثہ، نمائندہ خصوصی روزنامہ ’سرِ عام نیوز‘ عبدالروف بال بال بچ گئےدینہ (نمائندہ خصوصی)روزنامہ سرِ عام نیوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ تحصیل دینہ کے نمائندہ خصوصی عبدالروف ایک خوفناک ٹریفک
- بزرگوں کی خدمت عظیم مقصد: اے سی جہلم عبد السمیع شیخ کا اولڈ ایج ہوم میں سالانہ میڈیکل ایڈ تقریب سے خطابجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم
- جہلم: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افغان باشندے گرفتارجہلم (زینب طاہر ،لیڈی کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37406-0999060-9 Registration Number: 4807 Name: Naveed Anjum Father Name: Muhammad Rafique Designation: Nama Nigaar City: Taxila
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37301-9899191-9 Registration Number: 4807 Name: Husnain Ahmed Father Name: Zubair Hussain Designation: Special Crosspondent City: Jhelum
- جہلم: پیٹرول پمپس پر پیمانوں کی درستگی اور قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے AC جہلم کا ہنگامی اجلاسجہلم (رپورٹ: ملک حسان قذافی): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر AC جہلم عبد
- رمضان المبارک میں دروسِ عرفانُ القرآن: علمی وقار اور فکری رہنمائی کا مؤثر سلسلہٹیکسلا (بیورو چیف طاہر محمود، سرِعام نیوز)رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں بعد از نمازِ فجر منعقد ہونے
- جہلم: تھانہ سول لائنز کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش، مسلح افراد اہلخانہ سے ہاتھا پائی کے بعد فرارجہلم (زینب طاہر سے): تھانہ سول لائنز کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل
- ستھرا پنجاب مہم: جہلم میں صفائی کے بڑے آپریشنز، محلہ گلشن فیروز کو گندگی سے پاک کر دیا گیاجہلم (نمائندہ خصوصی عبد الروف): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت جہلم
- ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کے ہمراہ "ڈسٹرکٹ انسپکشن ٹیم” کے ممبران سے ملاقات کیجہلم (29 جنوری 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا
- ANNOUNCEMENT OF APPOINTMENTInformation CNIC: 37301-7244049-0 Registration Number: 4776 Name: Zainab Tahir Father Name: Tahir Waseem Designation: Lady Crime Reporter City:
- کبھی تنہائی میں دل رو پڑتا ہے،
کبھی سجدے میں آنکھ نم ہو جاتی ہے(تحریر و ترتیب طاہر محمود )کبھی تنہائی میں دل رو پڑتا ہے،کبھی سجدے میں آنکھ نم ہو جاتی - الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی مشن, نان فارمل سکولز کے لیے 90 بورڈز ڈپٹی کمشنر جہلم کے حوالے کر دئیےجہلم۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا تعلیمی مشن, نان فارمل سکولز کے لیے 90 بورڈز ڈپٹی کمشنر جہلم کے حوالے
- ٹوبہ ٹیک سنگھ:محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سول ڈیفنس تربیتی ورکشاپ، طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیتٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انورسے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب پر
- ترقی، شفافیت اور جدید انفراسٹرکچر: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سڑکوں کی تعمیر کا عملی اظہارتحریر وترتیب: محمد زاہد مجید انور *کسی بھی علاقے کی ترقی کا اندازہ وہاں موجود سڑکوں کے معیار،
- جہلم: شاندار چوک سے تحصیل روڈ کو ‘ماڈل اسٹریٹ’ بنانے کا فیصلہ، راولپنڈی صدر کی طرز پر تزئین و آرائش کا کام شروعجہلم (رپورٹ: نمائندہ خصوصی) شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تجارتی مرکز کو جدید
- ٹوبہ ٹیک سنگھ:ڈی پی او ٹوبہ فضل عباس کی گوجرہ سرکل میں کھلی کچہریاں، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات
ٹوبہٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ فضل عباس نے عوامی مسائل کے - صحافت اور وکالت انصاف کی مشترکہ جدوجہدٹیکسلا: (بیورو چیف طاہر محمود سرعام نیوز )پریس کلب ٹیکسلا کے وفد نے بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کا






























